کٹرہ میںآل انڈیاڈیوشنل سانگ مقابلے کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍نوراتا فیسٹیول 2023 کے ایک حصے کے طور پر آل انڈیا دیوشنل گانا مقابلہ ایس ایم وی ڈی شرائن بورڈ، جموںو کشمیر ٹورازم ڈپارٹمنٹ ، ایم ایچ1 کی طرف سیجموں وکشمیربینک کے اشتراک سے مشترکہ طور پر ڈیوشنل سانگ مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔وہیں اس مقابلے کا افتتاح چیئرمین ڈیوشنل سانگ کمیٹی اور صدر کی موجودگی میں سوامی یوگنند جی مہاراج کے ذریعہ روایتی چراغ جلا کر افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سوامی جی نے کہا کہ اس مقابلے نے جہاں ایک طرف ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے وہیں دوسری طرف سیاحت کو بھی بڑا فروغ دیا ہے۔ جبکہ مقابلے کے ابتدائی راؤنڈ کے پہلے دن میں مشہور گلوکار راہول لکھوترا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ویشالی پرجاپتی اور آدتیہ کمار دوسرے نمبر پر رہے اور تیسرے نمبر پراروندیپ سنگھ اور سنیل اٹوال نے کامیابی حاصل کی ۔واضح رہے آل انڈیا ڈیوشنل گانا مقابلہ کا گرینڈ فائنل 23 اکتوبر کو منعقد ہوگا اور جیتنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا