کْجر گاندربل میں تیندوے کے حملے میں پانچ افراد زخمی

0
0

محکمہ وائیڈ لائف کی کاوشوں سے تیندوے کو کیا قابو میںکیا گیا
مختار احمد
گاندربل؍؍کجر گاندربل میں آج اْس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جب علاقے میں ایک تیندوا نمودار ہو ایک مکان کے صحن میں داخل ہوا جس دوران وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔خبر پھیلتے ہی محکمہ وائیڈ لائف اور پولیس کی ٹیمیں تیندوے کو قابو کرنے کے لئے پہنچی تیندوے نے اپنے حملے میں پانچ افراد کو زخمی کردیا جن میں دو خواتین شامل ہیں جبکہ محکمہ وائیڈ لائف کے تین ملازم بھی زخمی ہوگئے جن میں شبیر احمد خان۔غلام محی الدین کوہلی اور ریاض احمد بھی شامل ہیں تاہم وائیڈ لائف کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے تیندوے کو قابو میں کیا۔
اس حوالے سے رینج افسر وائیڈ لائف نے فون پر بتایا کہ اطلاع ملتے ہی اْنہوں نے اپنے ٹیموں کو علاقے میں روانہ کیا اور کافی مشقت کے بعد اْنہوں نے تیندوے کو قابو میں کیا تاہم اس دوران اْن کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جن کا علاوج و معالجہ چل رہا ہے جبکہ تیندوے کو داچھی گام منتقل کیا گیا ہے۔واضع رہے ان دنوں وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی تندوں نے دہشت مچا کے رکھی ہے تاہم محکمہ وائیڈ لائف ان تیندوں کو قابو کرنے میں لگا ہے۔دریں اثنا وائیڈ لائف ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے نسبل ززونا اور سہہ پورہ میں بھی تیندوے کی موجودگی کا خدشہ ہے لیکن ان علاقے میں محکمہ نے کیج نصب کئے ہیں تاہم اْنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلنے میں احتیات برتے اور جھنڈ میں چلا کریں جبکہ بچوں اور بزرگوں کو زیادہ احتیاز برتنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا