کویندر گپتا نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جنتا دربار کا انعقاد کیا

0
0

جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اور وفود نے اپنے مسائل کو زیر غور لایا
لازوال ڈیسک
جموںسابق نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر کویندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کویندر گپتا، انکش گپتا، انچارج آر ایم ایس اے کے ہمراہ آج یہاں منعقد جنتا دربار کے دوران عوامی شکایات سن رہے تھے۔وہیںعوامی شکایات پر توجہ دیتے ہوئے، کویندر گپتا نے کہا کہ عوامی مسائل کے تئیں جوابدہی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر روزانہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں عوام سے ملاقات کر رہے ہیں۔
گپتا نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی نے سماج کے تمام طبقات اور خاص طور پر ان طبقوں کی ترقی کے لیے عہد کیا ہے جنہیں ماضی کی کانگریس کی قیادت والی حکومتوں کے غلط کاموں کی وجہ سے پہلے نظر انداز کیا گیا تھا۔گپتا نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی نے اپنے عوام پر مبنی فیصلوں اور پالیسیوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں او بی سی، پہاڑی، ایس ٹی، ایس سی اور خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔
اس موقع پرانکش گپتا نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈران پارٹی ہیڈکوارٹر میں روزانہ عوام کے مسائل سنتے ہیں اور بہت سے لوگ اپنے مسائل پیش کرنے کے لئے پارٹی لیڈروں کے پاس جاتے ہیں۔وہیں جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اور وفود نے پارٹی دفتر کا دورہ کرکے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈروں کے سامنے اپنے انفرادی تحفظات بھی پیش کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا