کویت میں کام کرنے والی پنڈت لڑکی نے کشمیریت اور انسانیت کا سر اونچا کیا کینسرکی بیماری میں مبتلا دوشیزہ کو مدد کرنے کی ٹھان لی

0
0

اے پی آئی
سر ینگرکو یت میں کام کر نے والی کشمیری پنڈت دو شیزہ نے انسا نیت اور کشمیریت کو اس وقت زندہ کر دیا جب اس نے دربہ گا پلوا مہ کی بون میرو کینسر میں مبتلا 25سالہ دوشیزہ کا علاج کرنے کیلئے ہر طرح کا مدد فراہم کرنے کا ارادہ ظا ہرکرتے ہوئے لو گوں سے اپیل کی مزدور کی بیٹی کی جان کو بچا نے کیلئے وہ آ گے آ ئے ۔اے پی آ ئی کے مطا بق کو یت میں کام کرنے والی کشمیر پنڈت دوشیزہ رینو بخشی نے انسا نیت کشمریت کا سر اس وقت دنیا میں بلند کیا جب مذکورہ کشمیری پنڈت دو شیزہ نے سو شل مڈ یا پر اپ لوڈ کی گئی ایک اپیل کو پڑا اور دربگام پلوا مہ کی 25سالہ بون میرو کینسر میں مبتلا مسرت نامی دو شیزہ کے علاج کییلئے ہر طرح کا مدد فراہم کرنے کا ارادہ ظا ہر کیا ۔کشمیری پنڈت دوشیزہ نے کہا کہ سو شل میڈیا کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی اپیل کو جب اس نے دیکھا کی کشمیری لڑ کی علاج کیلئے تڑپ رہی ہے اور اس کے والدن نے اپنی لخت جگر کو بچا نے کے سلسلے میں اپنا سب کچھ دھاو پر لگا دیا ہے تو اس کادل بھرآ یا کہ کشمیرکی 25سالہ دوشیزہ علاج نہ ملنے کے با عث زندگی کی جنگ ہار جائے گی ۔رینو بخشی کے مطا بق 25سالہ مسرت کاوالد پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اگر چہ اس نے سو شل میڈیاکے ذر یعے لو گوں سے مدد کی اپیل کی ہے تا ہم میں مقرر خضرات سے درد مندا نہ اپیل کر تی ہو کہ وہ اس جوان لڑ کی کی زندگی بچا نے کیلئے آگے آ ئے ۔کشمیری پنڈت دو شیزہ کے مطا بق وہ مسرت کے گھر جا کر اس کا دکھ اور درد دیکھنے ضرور جائے گی اور اس کا حوصلہ بڑھا نے میں کوئی بھی کسر با قی نہیں چھوڑ دے گی ۔رینو بخشی کے مطا بق کشمیریت زندہ ہے اور ہم مسلمان ہے یا پنڈت سکھ ہے یاعیسا ئی ایک دوسرے کے کام آ نے کیلئے پیدا ہو ئے ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا