سابق سرپنچ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بدری ناتھ شرما نے کیا آغاز
لازوال ڈیسک
آر ایس پورہ// سابق سرپنچ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بدری ناتھ شرما نے اتوار کو آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ میں کوٹلی شاہ دولہ پنچایت کے گاؤں پترسڑک کی بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1 کلومیٹر سڑک کی بلیک ٹاپنگ کا تخمینہ 15 لاکھ روپے کی رقم سے مکمل کیا جائے گا۔ سڑک کے بلیک ٹاپنگ کی کل لمبائی تقریباً 1 کلو میٹر ہے۔ مقامی لوگوں اور سرکردہ افراد نے کانگریس لیڈر کا ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا، کیونکہ مذکورہ ترقیاتی کام کو گزشتہ کئی سالوں سے نظر انداز کیا گیا ہے، یہ مسئلہ مقامی باشندوں نے اٹھایا۔ گاؤں میں جب وہ انتخابی مہم پر تھے اور یقین دلایا تھا کہ وہ اس کام کو مکمل کریں گے اور اب کام شروع کر دیا گیا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مثبت تبدیلی قابل تعریف ہے۔
شرما نے کہا کہ پنچایت کے سرپنچ بننے کے بعد انہوں نے پنچایت کی ترقی پر مسلسل توجہ دی ہے اور آج پنچایت کے ہر گاؤں میں پکی سڑک کی سہولت موجود ہے‘ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کئے گئے ہیں اور ہر ایک لنک روڈ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے گاؤں والوں کو یقین دلایا کہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ضروری سڑکوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیح دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ترقی کے وعدے علاقے کے لوگوں کے لیے ٹھوس بہتریوں میں بدل جائیں۔