کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے

0
0

امید ہے کہ چوھدری ذوالفقارعلی اپنے دور اقتدار میں کوٹرنکہ کے لئے کالج لائیں گے:کوٹرنکہ یوتھ
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کی مانگ کولےکر عوام میں سخت بے چینی پائی جارہی کیونکہ انتخابات کے وقت اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے ایم ایل اے وکابینہ وزیر چوھدری ذوالفقارعلی نے لوگوں سے کالج کاوعدہ کیا تھا۔اس سلسلہ میں کوٹرنکہ یوتھ کے حافظ عبدالقیوم نظامی، نواب مختار احمد، دلشاد احمد، عبدالرزاق،محمد اکرم وغیرہ نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے موجودہ ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا کہ کوٹرنکہ کو ڈگری کالج دیا جائے کیونکہ انتخابات کے وقت چوھدری ذوالفقار علی نے کہا تھا کہ جب آپ لوگ مجھے کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجو گے تو میں پیڑی درہال کوٹرنکہ خواص میں ڈگری کالج لاو¿ں گا۔انہوں نے کہا گزشتہ سال مارچ میں کوٹرنکہ میں ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی نے بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران وعدہ کیا تھا کہ جب بھی ریاست میں نئے کالجوں کا قیام عمل میں آئے گا کوٹرنکہ کو کالج دیا جائے گا کوٹرنکہ یوتھ نے کہا کہ اب ریاست جموں وکشمیر میں نئے کالج تو آئے ہیں اور ہمیں امید بھی ہے کہ کابینہ وزیر چوھدری ذوالفقارعلی اپنے ہی دور اقتدار میں کوٹرنکہ میں کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔کوٹرنکہ یوتھ نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر ریاست جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ریاستی کابینہ کے وزیر چوھدری ذوالفقارعلی کو یاد کرواتے ہیں کہ کہیں کسی سازش کے تحت کوٹرنکہ کو کالج دینے سے نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ آئندہ پھر لوگوں کے بیچ میں ووٹ مانگنے کے لئے جانا ہے اورکوٹرنکہ میں ڈگری کالج قیام عمل لانا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ غریب لوگوں کے بچے جب کالج کی پڑھائی تک پہنچتے ہیں تو وہ غریب بچے صرف اس لئے تعلیم کو چھوڑ دیتے ہیں کہ دور شہروں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں اور زیادہ اخراجات برداشت نہیں کرپاتے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا