کوٹرنکہ میں سرکاری زمین پر تعمیر ناجائز ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا سرکاری اپنی زمین کبھی بھی واپس لے سکتی ہے:اڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت کاروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ جمائے لوگوں کے مکانات کو منہدم کیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ میں محکمہ بھیڑ پالن کی زمین خسرہ نمبر 266پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کر کے مکانات تعمیر کئے ہوئے تھے۔ ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ اس وقت حرکت میں آئی جب شیپ ھسبنڈری کی اس جگہ کو گورنمنٹ نے عید گاہ کی خاطر محکمہ اوقاف کو منتقل کرناچاہا جب زمین کی پیمائش کی گئی تو اس میں دو کنال کچھ مرلہ اراضی پر لوگوں کا ناجائز قبضہ کیا پایا ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے ضلع انتظامیہ حرکت میں آ ئی اور تمام عمارات کو منہدم کر دیا گیا ہے وہیں عام لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے اس فیصلہ کی بے حد سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا قدم ہے کیونکہ یہ جو ایسی سرکاری زمینیں ہیں ان سے عام لوگوں کو ہی فائدہ ہوگا عام لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر محکمہ جات کی جیسے کوٹرنکہ ہسپتال ،ڈاک بنگلہ کوٹرنکہ اور سرکاری کاہچرائی وغیرہ کی جگہوں پر بھی کچھ لوگوں نے قبضہ کیا ہے ان زمینوں کو بھی اسی طرح سے خالی کروایا جائے ورنہ یہ ایک رسم ورواج ہوجائے گا اور لوگ آہستہ آہستہ یوں ہی قبضہ جماتے رہیں گے اور بعد میں جب حکومت پھر اپنا کام قانونی طور پر کرنا شروع کرتی تو لوگوں کے زیادہ نقصان ہوتے ہیں ۔اسی سلسلہ میں ایک آفیسر نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جگہ پر کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا جس کو آج ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرشاہد اقبال چوھدری کی ہدایت پر منہدم کیا گیا ہے اور دیگر سرکاری زمینوں پر جہاں جہاں بھی قبضہ لوگوں نے کیا ہوا ہے وہ بہت جلد ہٹادیا جائے گا وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ شفیق احمد نے عام لوگوں سے کہا کہ جہاں پر بھی کوئی شخص اگر سرکاری رقبہ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کر رہا ہے یا کسی نے قبضہ کیا ہوا ہے تو وہ شخص تعمیری کاموں کو بند کرے اور ناجائز قبضہ سے خود آپنے آپ کو دور کرلے ورنہ کبھی بھی ناجائز قبضہ کو خالی کرنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگے گا اور سرکار اپنی زمین کبھی بھی واپس لے سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا