طبقہ کو درپیش مسائل پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ میں کشمیری برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے راج محمد راتھر کی سربراہی میں ایک اجلاسمنعقد کیا جسمیںبرادری کی تمام مشکلات اور مسائل پر گفت و شنید ہوئ۔اس موقع پر پیر پنچال کشمیری یونا ئٹڈ فرنٹ نامی تنظیم بھی تشکیل دی گئی جسکے بنیر تلے کمینوٹی کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں پر مستقبل میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وہیں اجلاس کے دوران تمام ممبران نے اپنے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پرالحاج محمد شفع میر نے کشمیری برادری کے ممبران سے تحصیل، بلاک اور گاؤں کی سطح پر میٹنگیں بلانے کو کہا ۔وہیںسماجی کارکن کبیر راتھر نے کمیونٹی کو مختلف امور بشمول کمیٹیوں کی تشکیل، ٹیلنٹ کو فروغ دینے، ضرورت مندوں کی مدد، فنڈز اکٹھا کرنے، بنیادی سہولیات، ایک دوسرے کا تعارف، منشیات کے استعمال پر کنٹرول اور سیاسی و سماجی فیصلے کرنے جیسے امور پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔