کوٹرنکہ مین چوک میں سرکاری اسکول کی زمین پرجبراًقبضہ

0
0

بیس مارچ کو ہوگی زمین کی پیمائش
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے سرکاری زمینوں پر ناجائیز تجاوازات کو ہٹانے کی مہم تیز ہوتی جارہی اطلاع کے مطابق گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول کی زمین مین چوک میں خسرہ نمبر248 ہے جس پر کچھ لوگوں نے ناجائیز قبضہ کیا ہوا ہے اور ہائیر اسکنڈری اسکول کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ایک چٹھی لکھی گئی جس میں زمین کی پیمائش کرنے کی گزارش کی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوھدری شفیق احمد نے پیمائش کرنے کے لئے ایک کمیشن منتخب کیا ہے اوراس سلسلہ میں بیس مارچ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ان لوگوں بھی موقع پر رہنے کی ہدایت کی جنہوں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوھدری شفیق احمد نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری زمینوں پر جبراًقبضہ جمائے رکھا ہے وہ سرکاری رقبہ کو خود بخود چھوڑدیں کیونکہ کبھی سرکار اپنی زمینوں کو آزاد کرواسکتی ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے جب بھی کبھی انتظامیہ کو حکم ہوا تو انتظامیہ کی طرف سے قانونی طور طریقے سے کارواءکی جائے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف کسی بھی شخص یا کسی مخصوص طبقہ کو نشانہ نہیں بنائے جائے گا بلکہ جہاں پر بھی جس کسی کے پاس بھی سرکاری زمین پر قبضہ ثابت ہوجاتا ہے تو اس زمین کو آزاد کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا