؟نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ سے راجوری کی آمدو رفت کے لئے آجکل سفر کرنا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ جتنی بھی کی گاڑیاں ہیں سب کشمیر بالتل لگائی گئی ہیں کیونکہ بالتل کشمیر میںڈرائیور اور اجنٹوں کی کمائی زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ آخر کوٹرنکہ کی عوام کو کیوں پریشان کیا جا رہا ہے سبھی گاڑیوں کو کیوں کشمیر بھیجا گیا ہے یا توٹمپو والے بالکل ہی کوٹرنکہ راجوری کی آمدورفت بند کردیں تو یہاں کوئی اور انتظام کیا جائے یا پھر مسلسل یہاں گاڑیاں دستیاب رکھی جائیں لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شفیق احمد چوہدری سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد اس بات پر سخت نوٹس لیا جائے جو کوٹرنکہ کی گاڑیاں ہیں کشمیر بالتل لگائی گئی ہیں ان کو راتورات کوٹرنکہ واپس لایا جائے اگر گاڑیوں والے من مرضی کرتے ہیں تو ان کا پرمٹ منسوخ کیا جائے یہاں کی گاڑیاں کشمیر اور یہاں کے لوگ دن بھر سڑکوں پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور انتظامیہ بھی تماشاہی بنی ہوئی ہے۔اس ضمن میں مسافروں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے شام تک عورتیں اور بچے گاڑیوں کے پیچھے دوڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ چند ہی گاڑیاں ہیں جو آجکل کوٹرنکہ سے راجوری چل رہی ہیں۔