کوٹرنکہ حبی میں ٹریکٹر ٹرالی کو پیش آیا حادثہ ڈرائیور فرار ایک شدید زخمی

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ حبی میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرالی چھڑی ان لوڈ کر کے حبی سے کو ٹرنہ کی طرف جارہی تھی تو حبی کے مقام پر ٹرالی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اورسڑک سے تقریباً 500 فٹ دور جاگری۔ ٹرالی میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے جن میں سے ڈرائیور اور ایک فرد فرار ہوگئے اور ایک آدمی کو شدید زخمی حالت میں کوٹرنکہ ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے اس کو جموں منتقل کیا گیا حبی سے ایک مقامی باشندہ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے وہاں قریب ہی ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر بھی موجود ہے لیکن اس میں ایک بھی ملازم موجود نہیں تھا کہ بروقت زخمی شخص کی مرہم پٹی کی جاتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا