کووند نے اعلی تعلیم کو از سر نو فروغ دینے کی اپیل کی

0
0

نئی دہلی’ 27نومبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے تعلیمی نظام کو اکیسویں صدی کے مطابق بنانے کے لئے اعلی تعلیم کو از سر نو فروغ دینے اور ہندوستان کو تحقیق اور ترقی کے شعبے میں دنیا کا مرکز بنانے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر کووند نے آج یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرس (فکی) کے پندرہویں بین ملکی تعلیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔ کانفرنس میں 76ملکوں کے 1500 سے زیادہ نمائندے حصہ لے رہے ہیں جن میں 350سے زیادہ غیر ملکی نمائندہ شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں اعلی تعلیم سے متعلق 160نمائش بھی لگائی گئی ہے ۔مسٹر کووند نے کہا کہ ہندوستان میں اعلی تعلیم کی پرانی تاریخ ہے اور نالندہ یونیورسٹی کی شکل میں دنیا کی سب سے قدیم یونیورسٹی رہی ہے ۔ جہاں ایشیا کے دس ہزار طلبہ پڑھتے تھے ۔ آج پوری دنیا میں تعلیم کا سب سے بڑا نظم ہندوستان میں ہے لیکن اکیسویں صدی کی ضرورتوں کے مدنظر اس میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اختراعات، آرٹیفیشئل انٹلی جنس اور انٹر ڈسپلنری کے موضوعات کو ایک ساتھ پڑھانے اور نصاب میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ہندوستان کو دنیا میں تحقیق اور ترقی کا مرکز بنانے کی بھی اپیل کی۔ صدر نے اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے صنعت کاروں سے فنڈ دینے کی اپیل کرتے ہوئے دہلی آئی آئی ٹی میں طلبہ قدیم کے فنڈ کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان سابقہ طلبہ نے 250کروڑ روپے کا فنڈ بنالیا ہے اور ا س کا ہدف ایک ارب ڈالر کرنے کا ہے ۔ صدر نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اعلی تعلیم کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹولس کے ذریعہ اعلی تعلیم میں اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ تربیت اور ووکیشنل کورسیز کو اپنانا ہوگا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا