کہا کام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموںسابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کوندر گپتا نے آج گاندھی وارڈ 55 میں سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کا آغا ز کیا ۔اس موقع پر بلدیو بلوریہاور بھاجپا کے دیگر لیڈران موجود تھے ۔وہیں کوندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی اس کے بنیادی اصول "سب کا ساتھ سب کا وقاس ‘پر عزم ہے اور ہر حلقہ کی مجموعی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شانتی نگر کے علاقہ کی سڑکوںکے لئے 15 لاکھ روپئے کی لاگت سے کام شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار میں کسی قسم کا بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گاتاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔