کول نے وارڈ نمبر21 میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا، وارڈ صدر لوویشا گپتا و دیگران نے وارڈنمبر21 گاندھی نگر میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میںپارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقع پراشوک کول نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور پھیل رہی ہے اور پارٹی دفتر کھلنے سے پارٹی کا گراف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفتر بہت فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ وارڈ کے عام لوگوں اور پارٹی کارکنوں کو پارٹی قائدین سے ملنے کے لئے ایک قابل رسائی جگہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ آفس کا افتتاح بذات خود ایک عظیم واقعہ ہے جس سے عام لوگوں کو ان کے روزمرہ کے کاموں میں آسانی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا