کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص کی موت دوسرا زخمی

0
0

سری نگر، 15 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ کے بنوارڈ علاقے میں جمعرات کی صبح بادل پھٹنے کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے فوراً بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور پولیس اور سیول انتظامیہ موقع پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت مختار احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکن بنگوارڈ بالا جبکہ زخمی کی شناخت رفاقت احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکن بنگوارڈ بالا کے طور پر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا