کولگام میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

0
0

سری نگر، // منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے قومی شاہراہ پر ایک اخروٹ فیکٹری کے نزدیک ناکے کے دوران ایک سینٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK20 – 4946 کو روکا جس میں ڈرائیور سمیت دو افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا ک تلاشی کے دوران گاڑی سے 6.5 کلو گرام فکی جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گی جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا اور گاڑی کو بھی صبط کیا گیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت اونیش گپتا (ڈرائیور) ولد نریندر گپتا اور یشپال کمار ولد شنکر داس ساکنان گڈی اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پارٹی نے بری گام گائوں میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ شخص نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 80 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ منتقل کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد یوسف ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن بری گام کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا