کورونا کی صورت حال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ

0
0

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍سیکرٹری صحت وطبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج جموں وکشمیر میں کووِڈ۔19 کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی بالخصوص مرکزی وزارتِ صحت کی طرف سے نئی قسم جے این 1 کے اُبھر نے کے بارے میں جاری کردہ حالیہ ایڈ وائزری کی روشنی میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ سیکرٹری نے تمام شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے فعال اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے تمام سربراہان اور چیف میڈیکل اَفسران سے کہا کہ وہ کووِڈ۔19 کی جانچ کی سہولیات کو فعال کریں ، نظر ثانی شدہ نگرانی کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے جانچ کریںاورتجویز کردہ ٹیسٹنگ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آئی ایل آئی (انفلوئنزا جیسی بیماری) اور ایس اے آر آئی (سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری انفیکشن) کے معاملات کی احتیاط سے رِپورٹ کریں۔جموں و کشمیر کے سٹیٹ سرویلنس آفیسر ( ایس ایس او) نے سیکرٹری کو صحت کے اداروں میں پہلے کی گئی فرضی مشقوں اور جمع کردہ اعداد و شمار کے بارے میں بریف کیا۔میٹنگ میں تمام شراکت داروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ٹیسٹنگ، ٹریٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے لاجسٹک کے حوالے سے گیپ اینالسز کریں۔ سیکرٹری نے ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل کے ساتھ لاجسٹک جیسے ٹیسٹنگ کٹس، ادویات، پی پی ای کٹس اور دیگر لاجسٹکس کی بروقت مطالبات اٹھانے کی بھی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے کمیونٹی میں غیر معمولی واقعات کا جلد پتہ لگانے کے لئے کمیونٹی بیسڈ سرویلنس کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے آکسیجن جنریشن پلانٹس کے کام کاج کو چیک کرنے کے لئے تمام ایچ او ڈیز کو باقاعدگی سے موک ڈرل کرنے کا مشورہ دیا ۔دورانِ میٹنگ بھوپندر کمار نے آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے کے لئے تمام سہولیات کی تیاری کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ادویات اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کا پہلے سے جائزہ لیں تاکہ ضرورت پڑنے پر نچلی سطح پر ہر چیز کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا