کورونا وائرس نے انسانیت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا دیا

0
0

کورونا وبا ء نے انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی کر دی ہے:تحقیق

یواین آئی

واشنگٹن؍؍کورونا وائرس جو 2019 میں چین سے شروع ہوا اور 2020 میں اپنے پنجے گاڑ کر پوری دنیا کو مفلوج کیا اور وائرس اور انسانی زندگی سے متعلق ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی نے کووڈ 19 سے متعلق ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وبا نے انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال کی کمی کر دی ہے۔
اس تحقیقی کام کے دوران 1950 سے 2021 کے سالوں میں 195 ممالک میں شرح اموات اور متوقع اوسط عمر کا جائزہ لیا گیا اور سروے کیے گئے ہیں اور تحقیقی تجزیے میں مردم شماریوں اور دیگر ذرائع سے موصول اعداد وشمار سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے ہیلتھ پیمائش انسٹیٹیوٹ IHME کی جانے والی اس تحقیق سے پتہ چلا کہ 2019 سے 2021 کے دوران دنیا بھر میں متوقع انسان کی اوسط عمر میں ڈیڑھ سال سے زائد کی کمی ہو گئی اور مستقبل کے لئے اوسط عمر کی توقعات ماضی کے تحقیقاتی نتائج سے قطعی متضاد ہو گئی ہیں۔
IHME کے محققین میں سے ڈاکٹر آسٹن ای اسکم ایکر نے کہا ہے کہ کووِڈ 19 نے دنیا بھر میں خاص طور پر بالغ افراد پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ وبا کے دوران دنیا کے 84 فیصد ممالک اور علاقوں میں انسانی عمر کا دورانیہ کم ہوا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں پھیلنے والے وبائی جراثیم کے اثرات تباہ کن حد تک شدید ہوں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر ایک سال سے زائد عرصے تک مفلوج رکھا۔ اس وائرس نے نہ صرف کروڑوں زندگیاں نگل لیں بلکہ لاک ڈائون کی وجہ سے عالمی معیشت کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا