’کوئی مسیحا ادھر بھی آئے ‘

0
0

تھنہ منڈی میں تمام بنیادی سہولیات کا فقدان،حکومت کا سوتیلا سلوک جاری:عوام
عمران خان
تھنہ منڈیجہاں ریاست کی دیگرعلاقہ جات میں ITI کالج ،سب ضلع ہسپتال،بس اڈہ،فائیر سروس،ڈبل لین سڑک،میڈیکل بلاک وغیرہ عرصہ دراز سے موجود ہیں مگر نا جانے کن وجوہات کی بناہ پر سب ڈویژن تھنہ منڈی کو لگاتار نظر انداز کر رکھا ہے یاد رہے کہ تھنہ منڈی کو سب ڈویژن کا درجہ ملے ہوئے طویل عرصہ گذر چکا ہے مگر علاقہ میں نہ ہی ITI کالج ہے نہ ہی سب ضلع ہسپتال،نہ ہی میڈیکل بلاک نہ ہی فائیر سروس و ڈبل لین سڑک موجود ہے اس سلسلہ میں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سیاسی لیڈر و سماجی کارکن شکیل احمد میر نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان وجوہات کی نشاندہی کرے جس کے چلتے دیگر تحصیلوں کے برابر سب ڈویژن تھنہ منڈی میں کوئی بھی بنیادی سہولت موجود نہ ہے۔جہاں سندر بنی و نوشہرہ وغیرہ میں باقاعدہ سب ضلع ہسپتال معہ عملہ رواں دواں ہیںوہیں دوسری جانب سب ڈویژن تھنہ منڈی کی اسی ہزار سے زائد آبادی کے لئے تھنہ منڈی صدر مقام پر محض ایک (PHC)پرائیمری ہیلتھ سینٹر قائیم ہے جس میں دوائیوں و عملہ کی شدید قلت ایک بڑا مسئلہ ہے جہاں ایک معمولی سے مرض کے لئے بھی غریب عوام کو سینکڑوں روپے خرچ کر کے ضلع ہسپتال راجوری کا رخ کرنا پڑتا ہے۔تعلیمی میدان میں بھی اگر چہ تمام سب ڈویژن میں آئی ٹی آئی کالج موجود ہیں مگر تا حال تھنہ کو ترقی کے اس دور میں اس اہم سہولت سے محروم رکھا گیا ہے بس اڈہ کی عدم موجودگی،فائیر سروس کا نہ ہونا سڑک کی کشادگی کو عمل میں نہ لانا علاقہ کی زبوں حالی کو بیان کرتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور ارباب اقتدار تھنہ منڈی کے ساتھ جاری سوتیلا سلوک بند کریں اور ان تمام بنیادی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائیں تاکہ عوام کے دیرینہ مطالبات کو پورا کیا جا سکے جس سے کے عوام علاقہ تھنہ منڈی بھی ترقی کے اس دور میں دیگر علاقہ جات کے ساتھ چل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا