’کوئی بھی فائدہ اٹھانے والا سکیموں کا فائدہ اٹھانے سے محروم نہ رہے‘

0
0

ڈی پی او پوشن ادھم پور نے جاری سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے آنگن واڑی مراکز کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ ضلع ادھم پور میں پوشن سیکٹر (محکمہ سماجی بہبود) میں چلائی جا رہی مختلف جاری اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے، ضلع پروگرام آفیسر، پوشن، سبھاش چندر ڈوگرا نے آج آنگن واڑیسیرا سمیت مختلف آنگن واڑی مراکز کا ایک دن کا وسیع دورہ کیا۔وہیںدورے کے دوران، انہوں نے تمام اسکیموں (جیسے پوشن ابھیان، پردھان منتر ماترو وندنا یوجنا) کا جائزہ لیا جو بنیادی سطح پر لاگو کی جا رہی ہیں۔انہوں نے سی ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ پوشن سکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے آنگن واڑی مراکز کا باقاعدہ چیک/وزٹ کرتے رہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کوئی بھی فائدہ اٹھانے والا سکیموں کا فائدہ اٹھانے سے محروم نہ رہے۔آنگن واڑی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے، ضلع پروگرام آفیسر، پوشن نے سپروائزرس/ آنگن واڑی ورکرس/ ہیلپرس پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ حکام کی طرف سے مقررہ وقت کے ساتھ ضمیمہ غذائیت کی تقسیم کے عمل کو تیز کریں۔انہوں نے آنگن واڑی ورکرزپر بھی زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر اس سیکٹر کی طرف سے لاگو کی جا رہی استفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں سے آگاہ کریں۔ اس کے علاوہ آنگن واڑی ورکر کو یہ ہدایات بھی دی گئیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر آنگن واڑی مراکز کی سرگرمیوں مثلاً گروتھ مانیٹرنگ، حاضری، کمیونٹی پر مبنی پروگرام وغیرہ کی نئی لانچ کردہ ایپلیکیشن پوشن ٹریکر پر نظر رکھیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا