کوئی الائنس یا پارٹی نہیں بلکہ لوگ طاقت کا سرچشمہ ہیں: محبوب بیگ

0
0

پی ڈی پی اُمیدوار کی حیثیت سے اننت ناگ اسمبلی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے
یواین آئی

سری نگر؍؍پی ڈی پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر محبوب بیگ نے جمعہ کے روز کہا کہ کوئی الائنس یا پارٹی نہیں بلکہ لوگ طاقت کا سرچشمہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں کو دیکھنا چاہئے کہ کون سی پارٹی ان کے جذبات کی صحیح ترجماتی کرتی ہے۔
موصوف لیڈ ر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں انہوں نے اننت ناگ اسمبلی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا: ‘طاقت عوام ہیں کوئی پارٹی یا الائنس نہیں ہے، ہر پارٹی اپنا ایجنڈا لے کر لوگوں کے پاس جائے گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘لوگوں کو دیکھنا ہے کہ کون سی پارٹی ان کے جذبات کی صحیح ترجمانی کرتی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اننت ناگ کے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے حضرت بل میں واقع کشمیر یونیورسٹی جانا پڑتا تھا لیکن آج ان کو اپنے ہی ضلع میں یونیورسٹی قائم ہے’۔
موصوف لیڈر نے کہا: ‘لوگوں کو الائنس پارٹیوں اور پی ڈی پی کی کارکردگیوں کو دیکھنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ پی ڈی پی کی مختصر وقت میں کیا کارکردگی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘مجھے لوگوں کے شعور پر بھروسہ ہے وہ ہماری کارکردگی دیکھ کر ہمیں کامیاب کریں گے’۔بتادیں کہ اس اسمبلی نشست کے لئے انتخابات کے پہلے مرحلے یعنی 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشین کے مطابق پہلے مرحلے میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کی 24 اسمبلی نشستوں کی پولنگ ہوگی۔جموں وکشمیر کی باقی 66 اسمبلی نشستوں کی پولنگ دوسرے اور تیسرے مرحلوں میں 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا