کنہ تار صدر بل لال بازار کے علاقے میں ایس او¿ جی کی خانہ تلاشیاں تلاشی کارروائیاں روزمرہ کا معمول/ایس پی

0
0

اے پی آئی
سر ینگرلال بازار کے کنہ تار صدربل علاقے میں اس وقت سنسنی اور خو ف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایس او¿ جی سرینگر نے 14اور15جولائی کی درمیانی رات کو علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی ،پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں مکینوں کوحراساں کرنے کی کارروائیاں انجام دی ، ایس پی حضرتبل نے تلاشی کاررائیوں کو روزمرہ کا کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد کے بارے میں جانکاری حاصل کی جا رہی تھی ۔ اے پی آئی کے مطابق سرینگر کے کنہ تار صدربل علاقے میں لوگوں میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایس او¿ جی اہلکاروںنے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اہلکاروںنے تلاشی کارروائیوں کے دوران مکینوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ انہیں اس بات پر حراساں کی کا اگر مشکوک افراد کی موجودگی اس علاقے میں پائی گئی تو ان کی خیر نہیں ہو گی ۔ علاقے کے ایک معزز شہری نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کنہ تار اور سید محلہ لین نمبر 1,2,3,5کی نہ صرف ایس او¿ جی اہلکاروں نے باریک بینی یسے تلاشی لی بلکہ لوگوں کو حراساں کرنے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایس او¿ جی اہلکاروں کی دھمکیوں کے باعث وہ اپنے آپ کو غیرمحفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ایس پی حضرتبل امود اشوک نے لال بازار کے کنہ تار صدر بل علاقوں میں شبانہ تلاشیوںکو روزمرہ کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مشکوک افرادکو تلاش کرنے کے علاوہ ان کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ایس پی نے کارروائی کو امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ جوڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا