’کمیشن تو ایڈوانس میں ہی لےتے ہیں زمینی سطح کے ملازمین‘

0
0

بلاک ڈاہنگری ،سندربنی اور تھنہ منڈی میں عوام مجبور اور پریشان
عمرارشدملک
راجوری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج ضلع راجوری میں انقلابی طرز پر کام کئے گے اور گاﺅں گاﺅں میں لوگوں کو کام ملے جس کے بعد لوگوں میں بھی خوشی نظر آئی لیکن اب کچھ دنوں سے ضلع راجوری کی کچھ بلاکوں میں عوام کے کام کاج نہیں ہورہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے بلاک ڈاہنگری میں منریگا کے تحت لوگوں نے کام کئے لیکن میٹریل کی بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کئے گے ۔ بلاک کے کچھ لوگوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر کام کررہے ملازمین اپنا کمیشن ایڈوانس میں لیتے ہیں لیکن جن لوگوں نے کام کئے ہیں ان کو اجرتوں سے دور رکھا جاتا ہے ۔ بلاک ڈاہنگری میں مختلف اسکیموں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اور بلاک آفیسر سمیت تمام ملازمین اس میں ملوث ہیں لیکن پھر بھی ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ۔وہیں اس ضمن میں بی ڈی او ڈاہنگری خادم حسین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون تک نہیں اٹھایا جبکہ بلاک دفتر ڈاہنگری سے معلوم ہوا کہ ایس بی ایم کے تحت بیت الخلاءکی تعمیر میں بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے کیونکہ عوام کو بیدار کرنے کے لئے بھی کچھ نہیں کیا جارہا ہے ایسے میں لوگوں کو کسی طرح بیدار کیا جائے۔ وہیں بلاک سندربنی میں بھی مقامی لوگوں نے کئی بار بی ڈی او دفتر میں احتجاجی دھرنہ دیا کیونکہ عام لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور منظورنظر لوگوں کو ہی ترجیح دی جارہی ہے ۔سندر بنی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ منریگا کے کام ہو یا پھر کسی دوسری اسکیم کے کام ہر بار صرف بھاجپا کے ووٹروں اور ورکروں کو ترجیح دی جاتی ہے اور اس میں بی ڈی او سندربنی بھی شامل ہے ۔ لوگوں نے بتایا کہ ہر دن مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہاہے کیونکہ بی ڈی او دفتر سندربنی میں بی ڈی او سندیپ سے ملنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور فون تو کسی کا بھی نہیں اٹھاتے جس وجہ سے وقت پر کام کاج نہیں ہوتے ۔ بلاک تھنہ منڈی میں بھی مقامی لوگوں نے بتایا کہ لیبر اجرتیں آن لائن مل جاتی ہیں لیکن لوکل میٹریل کے پیسے مہینوں گزر جانے کے بعد بھی نہیں ملے اور جن لوگوں سے میٹریل کی خریدوخروفت کی گئی ہے وہ اب پیسوں کے لئے تنگ کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بلاک تھنہ منڈی میں ہمیشہ ہی لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے کیونکہ عام لوگوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے اور سیاسی لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور پلان میں بھی سیاسی لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر رکھا جاتا ہے ۔ محکمہ دیہی ترقی نے ضلع راجوری میں انقلابی کام کئے لیکن کچھ ایک بلاکوں میں بلاک آفیسران کی ذاتی کمزوری کی وجہ سے ہر ایک کے ساتھ انصاف نہیں ہوسکا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ نور عالم کی نگرانی میں ہر ایک کے ساتھ انصاف کیا گیا ۔راجوری کی کچھ بلاکوں میں ملازمین کی ترقی تو ہورہی ہے لیکن غریب لوگ نظرانداز ہوتے جارہے ہیں اور اب عالم یہ ہے کہ صرف سیاسی بنیادوں پر ہی کام ہورہے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا