کمپنی کے بعد اجے دیوگن اور بونی کپور دوبارہ ایک ساتھ

0
0

ممبئی//بالی وڈ فلمساز بونی کپور اور اجے دیوگن 16 سال بعد ایک بار پھر مل کر کام کریں گے۔بونی کپور بالی وڈ کے کامیاب فلمساز ہیں جنہوں نے اب تک کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں مسٹر انڈیا، صرف تم، کمپنی ، نو انٹری، وانٹڈ اور مام شامل ہیں۔فلمساز نے گزشتہ سال اپنی آنجہانی اہلیہ سری دیوی کے لیے فلم مام بنائی تھی جو ان کی اہلیہ کی آخری فلم ثابت ہوئی۔بونی کپور اہلیہ کے انتقال کے ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے 16 سال قبل اپنی فلم کمپنی کے ہیرو اجے دیوگن کو پیشکش کی ہے۔فلم کسی شخصیت کی زندگی پر بننے والی ہے جس کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اجے دیوگن نے فلم کے اسکرپٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کی فلمی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کی جائیں گی۔یاد رہے کہ اجے دیوگن ٹوٹل دھمال سمیت بیک وقت 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ اجے دیوگن نے 2002 میں فلم کمپنی میں مرکزی کردار کیا تھا جس کے پروڈیوسر بونی کپور تھے اور اس کے بعد دونوں نے اب تک کوئی فلم نہیں کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا