بھوپال، // کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے اپنے روایتی گڑھ چھندواڑہ اسمبلی حلقہ سے مسلسل دوسری بار 35 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس امیدوار کے طور پر اپنے قریبی حریف وویک بنٹی ساہو کو چھندواڑہ میں شکست دی۔
اس سے پہلے مسٹر کمل ناتھ نے 2019 میں پہلی بار چھندواڑہ اسمبلی کا ضمنی انتخاب جیتا تھا۔ وہ اس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔
اس کے علاوہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ کو ضلع بھنڈ کی لہڑ سیٹ سے 12 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی کے امبریش شرما نے انہیں ہرا کر کانگریس سے یہ سیٹ چھین لی۔
چرہاٹ سیٹ پر کانگریس کے سابق وزیر اور سینئر لیڈر اجے سنگھ 18 راؤنڈ کی گنتی کے بعد اپنے قریبی حریف شرتیندو تیواری سے 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔ ابھی گنتی کے مزید دو راؤنڈ باقی ہیں۔ اس لحاظ سے مسٹر سنگھ کی جیت یقینی ہے۔