کمشنر سیکرٹری آئی اینڈ سی نے بھدرواہ صنعتی علاقے کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍علاقائی ترقی کی جانب ایک حکمت عملی کے تحت کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے ہمراہ بھدرواہ کے صنعتی منظر نامے کا جائیزہ لینے کیلئے ایک جامع دورہ کیا ۔ اس دورے میں صنعتی علاقے میں موجودہ سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی جانچ پڑتال پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں بہتری اور مدد کیلئے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی پر گہری نظر رکھی گئی ۔ کمشنر سیکرٹری نے صنعتی زون کے مختلف پہلوؤں کا معائینہ کیا ، دستیاب سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا جائیزہ لیا ۔ ان کا مقصد نہ صرف صنعتی شعبے کی موجودہ صورتحال کا اندازہ لگانا تھا بلکہ ان خامیوں کی نشاندہی کرنا بھی تھا جو ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں ۔ ان کا مقصد نئے صنعتی پروجیکٹوں کے قیام ، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرنا تھا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا