کمشنرسیکرٹری، محکمہ سیاحت و ثقافت لداخ، کے محبوب علی خان نے تاریخی مقامات کا دورہ کیا

0
0

ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍کمشنرسیکرٹری، محکمہ سیاحت و ثقافت، کے محبوب علی خان نے تاریخی مقامات کلمارچے، لنکرچے، سانکو، کرچائیکھر، سٹیانگ کنگ کے علاقے میں سہولیات کے تحفظ، بحالی اور ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا۔وہیںسرحدی سیاحت کے فروغ، جنگی یادگاروں کی ترقی، پیرا گلائیڈنگ سرگرمیوں، محکمہ سیاحت اور فوج کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ تقریبات کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔واضح رہے کمشنر سکریٹری، محکمہ سیاحت اور ثقافت، یو ٹی لداخ کاچو محبوب علی خان نے مختلف تاریخی مقامات کی شناخت، تحفظ، بحالی اور سہولیات کی ترقی کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پرکمشنر/ سکریٹری نے ریونیو حکام، سانکو کو ہدایت دی کہ وہ ہیریٹیج سائٹ کے آس پاس کی زمین کی حالت کی جانچ کریں تاکہ ورثہ کی جگہ کے تحفظ میں سہولت کے لیے مناسب حد بندی کی جائے۔ انہوں نے لنکرچے کے علاقے کی معلوم تاریخ کو ریکارڈ کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر 1834 میں ڈوگرہ حملے اور لنکرچے اور اس کے آس پاس ہونے والی لڑائی کے حوالے سے ۔کمشنر/سیکرٹری نے کارپوکھر میں بدھا کے تاریخی مجسمہ کا بھی دورہ کیا اور ویونگ ڈیک کی پتھر کی پچنگ، مناسب روشنی، سی سی ٹی وی کیمرہ کی تنصیب اور جیل کی ریلنگ کی پینٹنگ کے ذریعے سیاحتی سہولیات کی جمالیات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔کمشنر/سیکرٹری نے اسٹیانگ کنگ میں اسلامی مبلغ اخون محمد شریف کے تاریخی مزار کا بھی دورہ کیا اور بتایا کہ اس جگہ کو ایس ڈی پی کے تحت ہیریٹیج سائٹ کے طور پر بحال کرنے کا کام لیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کئی اہم مقامات کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو اہم ہدایات جاری کیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا