کمبوڈیا میں ٹرک الٹنے سے ملبوسات کی فیکٹری میں کام کرنے والے60 کارکن زخمی

0
0

نوم پنہ، 5 اگست (یو این آئی) کمبوڈیا کے جنوب مغربی صوبہ کمپونگ سپیو میں ہفتہ کی صبح ملبوسات کے کارکنوں کو فیکٹری لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس سے 60 کارکن زخمی ہو گئے۔
کیمپونگ سپیو کے صوبائی ڈپٹی پولیس چیف ٹیب لون نے بتایا کہ حادثہ سمراونگ ٹونگ ضلع میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا اور سڑک کے ایک موڑ وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 60 ورکرز زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹرک ڈرائیور (24) موقع سے فرار ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ حادثے کے وقت ٹرک میں 70 سے زائد فیکٹری ورکرز سوار تھے۔
نیشنل سوشل سیکورٹی فنڈ کے مطابق، 2023 کے پہلے تین مہینوں میں، تقریباً 17 فیکٹری ورکرز کام پر جانے کے دوران ہلاک اور 200 شدید زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 479 معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ ملک کی ملٹی بلین امریکی ڈالر کی ملبوسات کی صنعت میں تقریباً 1,100 فیکٹریاں ہیں۔ اس میں 7.50 لاکھ سے زیادہ ورکرز کام کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا