کمبلے نے کی نمبر -4 پر شریس کو کھلانے کی وکالت

0
0

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انل کمبلے نے ٹیم آرڈر نمبر چار کی اہمیت بتاتے ہوئے اس جگہ پر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کی پیروی کی ہے ۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی -20 سیریز کے بعد اب دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں اتریں گی۔ لیکن ایک بار پھر بحث بیٹنگ آرڈر نمبر -4 کے مقام پر کسی بہتر متبادل کو لے کر کی جا رہی ہے ۔ویسٹ انڈیز کے دورے میں نوجوان بلے باز شریس ایر چوتھے نمبر پر بلے بازی کر چکے ہیں اور کامیاب بھی رہے تھے ، ایسے میں کمبلے کا خیال ہے کہ ہندستانی ٹیم مینجمنٹ کو شریس کو اس نمبر پر طویل موقع دینا چاہیے تاکہ وہ کھیلنے میں آرام دہ ہو سکیں۔سابق کپتان نے ا سٹار اسپورٹس سے کہاکہ شکھر دھون ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں جس سے لوکیش راہل کے پاس اوپننگ کرنے کا موقع ہے ۔ ہم نے شریس کو بھی بیٹنگ کرتے دیکھا ہے اور وہ نمبر چار پر بلے بازی کرنے کے اہل ہیں اور بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں۔کمبلے نے ساتھ ہی کہا کہ وہ ہندستانی بولروں کی موجودہ کارکردگی سے خوش ہیں اور ون ڈے میں ونڈیز کے مضبوط بلے بازوں کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے انہیں اپنی نیک خواہشات بھی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ونڈیز کے خلاف بولنگ مضبوط رہے ۔ مخالف ٹیم کے پاس بہت جارحانہ بلے باز ہیں اور پچ بھی اچھی ہوگی تو گیند بازوں کو اچھا کھیل دکھا نا چاہیے ۔ویسٹ انڈیز کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے ہار کھانی پڑی تھی۔ اب دونوں ٹیمیں چنئی میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اتریں گی۔ ہندستانی ٹیم اتوار کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے سے قبل چنئی پہنچ چکی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا