لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ملٹری نرسنگ آفیسرز آرمڈ فورسز کی میڈیکل سروسز کا لازمی حصہ ہیں جو’سروس کے ساتھ مسکراہٹ‘کے نعرے کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں بیمار اور زخمی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سال ملٹری نرسنگ سروس یکم اکتوبر کو اپنا 98 واں یوم تاسیس منا رہی ہے اور نرسنگ افسران بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم تاسیس کا ہفتہ منا رہے ہیں۔وہیںریزنگ ڈے ہفتہ کی تقریبات کے پیش نظر، بریگیڈیئر شیلا ایس پرنسپل میٹرن آف کمانڈ ہسپتال ناردرن کمانڈ نے تعلیمی اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا آغاز 23 تاریخ سے ہوا۔’اپنے دماغ کو پرسکون کرو‘ کے تھیم کے ساتھ تحریکی یوگا سیشن 25 ستمبر 2023 کو نرسنگ آفیسرز کے درمیان صحت مند زندگی کے لیے ورزش کو فروغ دینے کے لیے اپنے جسم کو آرام دیںکریں‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر یونٹ کی خاتون اولورشا داس نے یوگا سیشن کا افتتاح کیا۔وہیں بریگیڈیئر شیلا ایس پرنسپل میٹرن نے تمام نرسنگ افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ انہیں باقاعدگی سے یوگا کی مشق کرنی چاہیے جو جسم اور دماغ کو صاف کرے گا اور جسم کو فٹ رکھے گا۔