کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے ٹیگور ہال میں ’’ ملاقات‘‘ پروگرام کا انعقاد

0
0

پروفیسر شفیع شوق کی زندگی اور ادبی کارناموں پر ہوئی گُفت و شنید

سرینگر/جمیل انصاری/: Meet the Eminent Writer سیریز کے تحت نامور ادیب، شاعر، دانشور، نقاد اور ماہر تعلیم پرو فیسر شفیع شوق کے ساتھ ٹیگور ہال سرینگر میں ’’ ملاقات‘‘ پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق ناظمِ پروگرام آل انڈیا ریڈیو سرینگر محترمہ رخسانہ جبین نے کی، جبکہ پروفیسر نسیم شفائی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں موجود رہی۔ سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی شری بھرت سنگھ منہاس اور بشیر بھدرواہی بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب پر ڈاکٹر اسماء شاہ نے پروفیسر شفیع شوق کی شخصیت پر ایک تعارفی مقالہ پیش کیا، جسے بے حد سراہا گیا۔تقریب کے دوران پروفیسر شفیع شوق نے اپنی زندگی اور ادبی کارناموں کے حوالے سے مفصل گفتگو کی اور حاضرین کے استفسارات کے جوابات پر تجربات کی روشنی میں دئے۔تقریب میں ڈاکٹرفاروق انوار مرزا، ڈاکٹر رفیق مسعودی، مشتاق احمد مشتاق، ناصر مرزا، اختر حسین منصور، پروفیسر اعجاز محمد شیخ، پروفیسر نذیر آزاد، سید مہرین اندرابی، سیٹھ رفیع، غلام محمد بٹ، محی الدین ریشی، ظفر مظفر، شکیل الرحمان، محمد یوسف شاہین، امین اشرف، ڈاکٹر حسرت حسین، گلشن بدرنی، عنایت گُل، شمشاد کرالہ واری،شبیر حقاق، سلیم سالک، سلیم ساغر،محمد انور لولابی،مقبول ساجد،شبیر ماٹجی، نصرت جان، عصمت عزیز، عافیہ قاری، جمیل انصاری،رئیس احمد، ڈاکٹرعنایت کشمیری اور ڈگری کالج گاندربل کی طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایڈیٹر کشمیری جاوید اقبال خان نے انجام دئے جبکہ اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔یاد رہے اس پروگرام کے انچارج شعبہ کشمیری کلچرل اکیڈیمی جاوید اقبال خان تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا