ایچ ایس ڈہڑہ موڑہ میں مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں نے کوئز مقابلہ میں حصہ لیا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت طلبہ وطالبات کو مجموعی طور پر ہراقسام وانواع کی معلومات شعور وآگہی عندالضرورت درکار اصلاحات اوراندازِ اظہارِخیالات ذوق مطالعہ دماغی وذہنی کوفت کا ازالہ طرزتکلم میں فی البدیع جوابدہی کی مہارت کے لئے رواں برس کلسٹر لیول پر بچوں کے مابین نبردآزمائی جیسے مسابقوں ومقابلوں کا بھر پور اہتمام کیا جاتا ہے۔ واضح ہو ایک کلسٹر کے ماتحت زونل سطح کے کئی سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے اس زمرے میں آتے ہیں ۔اسی تناظر میں دسمبر کے اوئل میں ایچ ایس دہڑہ موڑہ میں کلسٹر نوڈل آفیسر بفلیاز سینئرلیکچرر تاج خان کے زیر اہتمام اورسینئر لیکچرر محمد رفیق کھٹانہ کی معاونت سے کلسٹر سطح کا سوشل سائنس کوئز مقابلہ شروع ہوا جس کے مجموعی نگران ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب چوہدری جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر مشتاق احمد شاذ نے بحسن وخوبی خوبصورت لب ولہجہ میں سرانجام دیے۔ ماسٹر رمیض احمد شیخ ماسٹر شبیرخان مع اسکول اساتذہ وعملہ نے اس پروگرام کو چار چاند لگانے میں قابل ستائش خدمات پیش کی ۔یادرہے سوشل سائنس ( جغرافیہ تاریخ شہرییات) کی نصابی کتب سے اخذ شدہ سوالات سے مرتب شدہ ابیاض پر مشتمل کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول بفلیاز گورنمنٹ ہائی اسکول دہڑہ موڑہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول درآبہ اور مولانا آزاد پبلک اسکول درآبہ کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ دوران کوئز مقابلہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول درآبہ سوم گورنمنٹ ہائی اسکول دہڑہ موڑہ دوم جبکہ مولانا آزاد پبلک اسکول درآبہ نے اول پوزیشن پر سبقت حاصل کی جملہ شراکت دار تعلیمی ادارہ جات کے طلبہ کو توصیفی اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو اداروں کے لئے تغمے بھی تفویض کئے گئے پروگرام کے آخر میں نوڈل آفیسر تاج خان سینئر لیکچرر محمد رفیق کھٹانہ ماسٹر انیل دتا ماسٹر مشتاق احمد شاذ امام وخطیب جامع مسجد دہڑہ موڑہ قاری منظور حسین قادری اور ہیڈ ماسٹر ایچ ایس دہڑہ موڑہ محمد یعقوب چوہدری نے شاندار کوئز مقابلہ کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بچوں کی صلاںیتوں کو نکھارنے قابلیت کا جائزہ لینے کے لئے ایک سنہری قدم اٹھایا ہے جس سے نہ صرف بچوں کا ایک دوسرے سے تال میل رہے گا بلکہ یہ سلسلہ اہلیتی و مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے نقوش راہ ثابت ہوگا اس موقع مہناز احمد ملک انچارج ایم اے پبلک اسکول درآبہ ماسٹر محمد نصیب الطاف حسین ٹیچر محمد فاروق ٹیچر آصف اقبال ٹیچر راکیش کمار فزیکل ٹیچر تبسیہ آمین ووکیشنل ٹیچر وسیم خان ووکیشنل ٹیچر دہڑہ موڑہ ماسٹر وحید احمد بٹ ایچ ایس ایس بفلیاز میڈم شازیہ ٹیچرس ایچ ایس درآبہ بھی موجود تھے۔