کشمیر: کوکر ناگ کے جنگل علاقے میں آپریشن چھٹے روز بھی جاری

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں پیر کو مسلسل چھٹے روز بھی آپریشن جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کمیں گاہ کو پوری طرح سے تباہ کر دیا ہے اور آپریشن کو مزید وسیع کیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تصادم آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے لہذا آپریشن میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔بتادیں کہ سیکورٹی فورسز نے 13 ستمبر کو ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک جاں بحق ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا