لازوال ڈیسک
سری نگر، ْْمنشیات کے خلاف ویسع پیمانے پرجنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران وادی کشمیر کے بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آود مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان مین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ناربل کی ایک پارٹی نے سندر آباد ناربل میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کرکے اس کو دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 940 گرام نیم پیسا ہوا چرس اور سپاسمو پروگزیون پلس کی 80 گولیاں بر آمد کی گئیں۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت جہانگیر احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن ماگام میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی گئیں۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آوقر مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک پارٹی نے دھنی سیداں اوڑی میں ایک ناکہ کے دوران ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 9.46 گرام بھنگ پائوڈر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت نور حسین شاہ ولد محبوب شاہ ساکن چھولان کلسان اوڑی کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اوڑی میں حراست میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔