کشمیر پرفارمرس کلیکٹو کے فنکاروں کی شاندار پیشکش

0
0

’جن بھارت رنگ مہوتسو ‘کے تحت اکنگام میں پیش کیا ڈرامہ
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍نیشنل اسکول آف ڈرامہ نئی دہلی اور وزارت ثقافت حکومت ہند کے زیر اہتمام منعقدہ جن بھارت رنگ مہوتسو کے ایک حصہ کے تحت کشمیر پرفارمرز کلیکٹیو پٹن کشمیر سے وابستہ فنکاروں نے معروف ہدایت کار، اداکار اور ڈرامہ نویس منظور احمد میں کا لکھا اور ان کی ہی ہدایت میں کشمیری اسٹیج ڈرامہ”زرق کشمیر ” اکنگام اننت ناگ کے تھیٹر ہال میں حاضرین کے سامنے پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔ بھاری برف باری کے باوجود مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے ڈرامہ کا مشاہدہ کیا اور اسے خوب سراہا۔زرق کشمیر نامی اس اسٹیج ڈرامے میں جن اداکاروں نے اسٹیج پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں مدثر خان، معراج الدین بٹ، سادیہ، محمد لطیف شاہ، شاکر احمد شاہ، شوکت احمد اور منظور احمد میر قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ یہ ڈرامہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ نئی دہلی اور وزارت ثقافت حکومت ہند کی طرف سے جن بھارت رنگ پہل کا حصہ تھا۔اس مہوتسو پروجیکٹ کا مقصد پورے ملک میں ایک ہی دن میں 2000 تھیٹر پرفارمنس کا انعقاد کرناہے جو عالمی تھیٹر کے منظر نامے میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔آخر پر کشمیر پرفارمرز کلیکٹیو پٹن کے سربراہ منظور احمد میر نے جے اینڈ کے ٹورزم، عام ڈرامہ شائقین اور خصوصاً نیشنل اسکول آف ڈرامہ نئی دہلی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کشمیری فنکاروں کو اس طرح کا موقع فراہم کیا۔ ساتھ میں سربراہ سے محکمہ ٹورزم کے اہلکار عبدالمجید کا بھی ان کا بھرپورتعاون فراہم کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ منظور احمد میر نے اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو کشمیر آنے اور یہاں بھر پور ثقافتی مہارت کا تجربہ کرنے کی پرخلوص دعوت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا