کشمیر میں 250 سے 275 جنگجو سرگرم  سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز تعینات ہوں گے: جی او سی 15 کور 

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍سری نگر میں قائم فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل انیل کمار بھٹ نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ریاستی پولیس کے ساتھ نیشنل سیکورٹی گارڈس (این ایس جی) کے کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت 250 سے 275 جنگجو سرگرم ہیںجن کی ایک بڑی تعداد جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں موجودہے۔ لیفٹیننٹ جنرل بھٹ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران وادی لائے گئے این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جی او سی 15 کور نے کہا ’ہاں مجھے لگتا ہے کہ پولیس کے ساتھ ساتھ سری نگر شہر میں این ایس جی کو بھی تعینات کیا جائے گا‘۔ انہوں نے وادی میں سرگرم جنگجوؤں کی تعداد پر کہا ’جنوبی کشمیر کے مقابلے میں شمالی کشمیر میں موجود جنگجوؤں کی تعداد کم ہے۔ یہاں کا ماحول بھی بہتر ہے۔ اس کے لئے میں یہاں کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وادی میں اس وقت قریب 250 سے 275 جنگجو موجود ہیں‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا