کشمیر میں تمام برائیوں کی وجہ خاندانی سیاست ہے:عبدالغنی وکیل

0
0

عصمت دری پر آرڈینینس پر خیر مقدم،کہا جموں و کشمیر حکومت دیر کئے بغیر اس کو اپنائے
لازول ڈیسک
سرینگرجموں وکشمیر بچاﺅ تحریک کے ریاستی صدر و سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے یہاں بیرواہ بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب میں پارٹی کارکنان سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی سیاست ریاست میں تمام برائیوں کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کئی پریشانیوں سے دو چار ہیں اور اس کی وجہ خاندانی راج ہے ۔وکیل نے کہا کہ خاندانی سیاست خواہ وہ عبداللہ خاندان ہو یا مفتی کا دور ہو دونوں خاندانوں نے لوگوں کے جذبات کو قربان کر کے اقتدار کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ ان دونوں جماعتوں کو ختم نہیں کرتے تب تک عام عوام پر دباﺅ برقرار رہے گا ۔موصوف نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بچاﺅ تحریک شیخ اور مفتی خاندانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے سامنے آئی ہے جس کیلئے عوام کا تعاون لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے تشدد سے کچھ نہیں ہونے والا ۔وکیل نے مظاہرے کر رہے لوگوں پر طاقت کا استعمالب کرنے والی پالیسی کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ ایسی طاقتوں سے لوگوں میں ڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان اشخاص کو فوری رہا کرے جنہیں کٹھوعہ قتل و عصمت دری مسئلہ میں مظاہروں کے دوران حراست میں لیا ہے۔اس موقع پر ایک قرارداد کو بھی پاس کیا گیا کہ مرکز نے بارہ برس سے کم عمر کی بچیوں کی عصمت دری میں سزائے موت کو شامل کیا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر اس کو بغیر دیر کئے اپنایا جائے تاکہ ریاست میں کوئی اور رسانہ جیسا واقعہ نہ ہو ۔اس موقع پر سینئر لیڈر حکیم پرویز ،سید آغاہ ارشاد، جنید علی، سید شاکر و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا