کشمیر میں امرناتھ یاترا 2 دن کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع ہوئی

0
0

کشمیر میں امرناتھ یاترا 2 دن کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع ہوئی

لازوال ڈیسک

سری نگر// خراب موسم کی وجہ سے دو دن کی معطلی کے بعد، امرناتھ یاترا اتوار کو وادی کشمیر میں دوبارہ شروع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق موسمی حالات میں بہتری کے بعد یاتریوں کو ننوان اور بالتل بیس کیمپوں سے گپھا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے جمعہ کو خراب موسم اور یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر یاترا کو روک دیا گیا تھا۔

یاد رہے سالانہ امرناتھ یاترا 01 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور اب تک تقریباً 85,000 یاتری یاترا کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا