کشمیر مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں اور گہری دھند کی لپیٹ میں

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر میں جہاں ایک طرف ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے وہیں گہری دھند کا راج بھی قائم ہے جس سے اہلیان وادی کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا۔سری نگر سمیت وادی کے کئی حصوں میں بدھ کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی۔

گہری دھند کی وجہ سے وزیبلٹی اس قدر کم تھی کہ ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں چلانے کے لئے ہیڈ لائٹس چالو کرنا پڑیں جبکہ نماز فجر کے لئے مسجد جانے والے نمازیوں کو بھی روشنی کا استعمال کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے بعض حصوں میں 31 دسمبر تک صبح کے وقت گہری دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 31 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں یکم جنوری اور 2 جنوری کو موسم ابر آمود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی وسطی کمشیر اور بارہمولہ، گاندربل اور پلوامہ کے میدانی علاقوں میں 31 دسمبر تک صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کی سلامی کے بیچ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا