کشمیر: عیدالا ضحیٰ کے پیش نظر بازاروں میں گہماگہمی

0
0

سری نگر،// عیدالا ضحیٰ کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں ہفتے کو بازاروں میں گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کو مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خورد ونوش اور کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا لوگوں کا الزام ہے کہ بازاروں میں گراں بازاری بام عرج پر ہے خاص کر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ بازاروں میں گہما گہمی کے بیچ لوگ مختلف چیزوں خاص کر اشیائے خوردنی اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیکری، ریڈی میڈ ملبوسات دکانوں، مرغ وگوشت فروشوں کے دکانوں کے سامنے لوگوں کی بھیڑ کچھ زیادہ ہی تھی۔

عیدالا ضحیٰ کے سلسلے میں وادی کشمیر بالخصوص گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تمام بازاروں میں ہفتے کو گاہکوں کی ایک غیرمعمولی بھیڑ امڈ آئی جن کو صبح سے ہی بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ کرایانہ ، پھل، سبزی اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانیں پر بھی لوگوں کو بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ بیشتر بیکری و مٹھائی، مٹن، چکن اور دودھ دہی کی دکانوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا