کشمیر بھارت کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا: پروفیسر شاہد اختر

0
0

ملک میں کشمیری طلبا کے لیے بے شمار مواقع: ڈاکٹر شاہ فیصل
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر،لودھی روڈ، نئی دہلی میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ اور انٹرکشن کے لیے ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر شاہد اختر، ممبر قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات، حکومت ہند، اور ڈاکٹر شاہ فیصل، ڈپٹی سیکریٹری، منسٹری آف کلچر، حکومت ہند، نے شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر نصیب علی، اسسٹنٹ پروفیسر، ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جے این یو نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کیریئر کاؤنسلنگ کی اہمیت و افادیت اور غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ نیز انھوں نے مہمان مقرر اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ کسی بھی طالب علم کا علمی سفر آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے اور مشکل ہوتا ہے۔ نیز انھوں نے جموں کشمیر کی سماجی زندگی اور وہاں پیش آنے والے چیلنجز کو بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے طلبا میں بے انتہا صلاحیت ہے جو اپنی محنت سے بہت آگے بڑھ سکتے ہیں اور ملک کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے جموں کشمیر اور اس کے باہر بھی روزگار اور کیریئر کے مختلف مواقع پر روشنی ڈالی۔پروفیسر شاہد اختر نے جموں کشمیر کے طلبا کے اندر چھپی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت ہند نے کشمیری طلبا کے لیے بھی ہندوستان بھر کے راستے کھول دیے ہیں۔لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیری طلبا محنت کریں اور ملک کے لیے اپنی خدمات پیش کریں۔ پروفیسر شاہد اختر نے ملک بھر میں حکومت ہند کی جانب سے اقلیتیوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کشمیری نوجوان کو ان مواقع سے استفادہ کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ پروگرام کی نظامت مصباح فاطمہ ڈار ،بی اے پروگرام ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے کی جب کہ شکریہ اسداللہ، بی اے ماس میڈیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے ادا کیا۔ اخیر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ پروفیسر شاہد اختر اور ڈاکٹر شاہ فیصل نے مقابلہ جاتی امتحانات اور کیریئر سے متعلق سوالات کا تشفی بخش جواب دیا، نیز طلبا و طالبات کے لیے مزید اس طرح کے پروگرام پر زور دیا۔ واضح ہوکہ اس پروگرام میں کرنل طاہر صاحب، پروفیسر مشتاق قادری، پروفیسر سیف، ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر محمد جلیل اقبال خاکی، ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر بشیر شاہین، ڈاکٹر لیاقت، اگنو، ڈاکٹر ممتاز بھٹی، ابرار شاہ، بلال،ڈاکٹر رکن الدین ،ڈاکٹر محمد حسین، ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی، ڈاکٹر امتیاز رومی، شیریں، وقار احمد، عاطف منیر، طاہر حسین، آصف اقبال، ادریس اصغر، سید مسن عباس، رضوان احمد، عارف شیخ کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبا و طالبات اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا