لا زوال ڈیسک
بھدراوہ //ملک شام اور کشمیر میں جاری کشیدگی پراور بالخصوص مسلمانوں پر کئی جا رہے ظلم اور بر بریت پر جہاں پوری امت مسلمہ میں بے چینبی ہے ، وہیں مسلم ممالک کے کردار پر سوالیہ نشان ہے ۔ جبکہ گزشتہ دنوں سے مسلسل ملک شام کے غوطہ میں جاری جنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے ، عورتیں ، اور بزرگ جام شہادت نوش کر چکے ہیں ، اور یہ سلسلہ تا ہنوز جاری ہے ، اسی سلسلہ کو لیکر آج یہاں بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ کی کال پر مقامی لوگوں نے جامع مسجد بھدرواہ کے سامنے یکجا ہو کر ، اغیار کی جناب سے مسلم امت پر کئے جا رہے ظلم اور بر بریت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ایک زبر دست احتجاج کیا ، اس دورن انہوں نے کشمیر ، شام ، کے مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ثریا کے مسلمانوں ہم تمہارے ساتھ ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے اس موقع پر تمام ان فسطائی طاقتوں کی بھی کڑی مذمت کی اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ، اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام مسلم ممالک کو یکجہتی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آکرمسلم مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کی اپیل بھی کی ۔،