کشمیری منصف غلام نبی گوہر کی چھٹی برسی ، ساہتیہ اکیڈمی کا زبردست خراج عقیدت

0
0

وادی کے مشہور نعت خوان ابو الحسن کو گوھر میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا
غلام قادر بیدار
سرینگر ساہتیہاکیڈمی نئی دھلی، کشمیر مرکز ادب وثقافت اور گوہر میموریل ٹرسٹ کی طرف سے لائف سکول زالوسا چرارشریف میں منعقدہ ایک تقریب پر معروف ادیب غلام نبی گوہر کو انکی چھٹی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس تقریب پر جسٹس ریٹایرڈ بشیر احمد کرمانی مہمان خصوصی تھے۔ وہیںایوان صدارت میں ساہتیہ اکیڈمی کشمیر کے کنوینیر پروفیسر شاد رمضان، اور ممبران ڈاکٹر سوہن لعل کول ، محمد امین بٹ، ڈالی تکو آرول اور بیگم حسینہ گوہر موجود تھے۔ تقریب پر رواں سال کا گوہر میموریل ایوارڈ نامور نعت خوان ابو الحسن کو عطا کیا گیا۔ جبکہ مرکز ادب کی طرف سے محمد حسین واہتھوڈی کو محافظ میراث خوشنویسی ایوارڈ عطا کیا گیا۔اس تقریب پر مرحوم غلام نبی گوہر کے ادبی ، ثقافتی وسماجی کارناموں اور انکی تصنیفات اور شیخ العالمیات پر تبصرے کیے گیے۔وہیں مسٹر بشیر احمد کرمانی نے خطبہ صدارت میں گوہر صاحب کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تصنیفات خاص کر ناولوں میں کشمیر کی سیاسی ،تمدنی اور ثقافتی صورتحال کی باریک بینی سے عکاسی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا