کشتواڑ کے چیرجی میںہندوستانی فوج نے پلمبنگ اور ٹِلنگ کورس کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ہندوستانی فوج کی انتھک کوششوں کو ایک بار پھر ان کے پہل میں دکھایا گیا ہے جس میں ہندوستانی فوج نے آپریشن سدھ بھاونا کے تحت ضلع کشتواڑ کے چیرجی علاقے کے نوجوانوں کے لئے پلمبنگ اور ٹِلنگ کورس کا انعقاد کیا۔اس کورس کا مقصد علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو مطلوبہ ہنر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار بن سکیں اور روزگار کے لیے راستے کھلیں۔واضح رہے اس کورس کا انعقاد اساتذہ کی اہل ٹیم کرے گی۔وہیںکورس کا افتتاح بہت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔تاہم پسماندہ علاقے کے کل 20 نوجوانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ایک ماہ کی تربیت سے گزریں گے۔دریں اثناء ہندوستانی فوج کے اس اقدام کو نوجوانوں اور رہائشیوں نے بے حد سراہا جنہوں نے ایسا منفرد پلیٹ فارم اور تربیت فراہم کرنے پر ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا