مختلف ثقافتی وتمدنی پروگراموں کے علاوہ دنگل مقابلہ بھی ہوا
عمران شاہ
کشتواڑ//گزشتہ روز ضلع کشتوڑ کے سر سبز میدان اور خوبصورت چوگان میں مذہبی رسومات کو برقرار کھتے ہوئے بیساکھی میلے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مجموی طور پر بیس ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلے میں شرکت کی ۔میلے میں بیساکھی کی خوشی پر کشتواڑ کے متعدد علاقہ جات سے آے ہوے پہلوانوں نے حصہ لیا۔ اس میں کئی پہلوان نے اپنی طاقت اور قسمت کی آزمائش کی۔ پہلوانوں نے اپنے جوہر دیکھاتے ہوئے دنگل میں دو پہلوانوں نے اپنی مکمل جیت حاصل کی۔ جس میں ابرار احمد تمام پہلوانوں پر بھاری پڑا اور کافی عرصے تک جوان سےکھلاتا رہا اور آخر کار اس سے چکما دے کر جیت درج کر لی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ پہلوان کئی سالوں سے پہلوانی میں حصہ لیتا ریتا ہے۔ لیکن رواں سال ابرار احمد سامنے ٹھرانے بھی نہیں دیا ۔ابرار احمد نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہ بتایا کہ وہاں کافی سالوں سے پہلوانی سکھاتا رہا ہے یہاں تک کہ ابرار احمد جموں تک پہنچا ہے تب جا کے آج ابرار احمد نے اپنا نام روشن کیا۔ مقامی لوگوں نے پہلوا ن کو مبارکبادی۔ دوسری جیت عمرا ن نے خاص تعداد میں پہلواں کو گریا اور جیت حاصل کی ۔واضح رہے اس دوران ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اس میلے میں شرکت کی۔ جس میں مرد عورتیں و بچے بی شامل تھے ۔بیساکھی کی تہوار خطہ چناب میں خزاں موسم کی آمد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقعہ پر کلچرل و تمدنی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ دونوں ماہر پہلوانوں میں انعامات اضافی ضلع کمشنر ایس ایس پی کشتواڑ پربیتھ سنگ نے تقسیم کیے۔