دیپک شرما
کشتواڑ // کشتواڑ کے چوگان میدان میں آج ایک درخت معمولی سی ہوا ہونے پر جڑ ھ کے سے نکل گیا اور محکمہ بجلی کی جنرل لائین پر گر پڑا اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی ۔ اس سلسلہ میں میدان میں چل رہے لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر سخت ناراضگی جتاتے ہوئے کہا کہ میدان میں سوکھے درختوں کو ایک سال قبل کاٹ دئے تھے لیکن ابھی بھی کچھ درخت سوکھے ہوئے ہیں پر ان کی طرف ضلع انتظامیہ کوئی بھی دھیان نہیں دے رہے ہیں۔ لعوام نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان درختوں کو جلد از جلد ہٹایا جائے ۔