پینٹنگ کے ذریعے طلباء نے حب الوطنی اور فطرت سے محبت کی عکاسی کی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ ہندوستانی فوج نے کشتواڑ کے نواپاچی میں پینٹنگ مقابلہ منعقد کرنے کا ایک عمدہ اقدام کیا۔اس مقابلے میں تقریباً 67 طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔وہیں طلباء کی پینٹنگ نوجوانوں کے ذہنوں میں حب الوطنی اور وطن سے محبت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔تاہم طلباء کی تخلیقی صلاحیتیں قابل ستائش اور قابل تعریف تھیں۔
وہیں پینٹنگ مقابلے کے مختلف موضوعات نے ایک طرف حب الوطنی اور دوسری طرف فطرت سے محبت کو جنم دیا۔ اس موقع پرآرمی حکام نے ہر کلاس کے بہترین طالب علم کو انعامات سے نوازا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔وہیں فوجی حکام نے شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی تعریف کی اور انہیں مستقبل میں اس طرح کے تمام ایونٹس میں مشق اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ اس دوران اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے طلباء کو ایسی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے ہندوستانی فوج کی کوششوں کی بہت تعریف کی جو ان کی ہمہ جہت ترقی میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔