کشتواڑ کے سابق فوجیوں کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

0
0

بات چیت کے دوران پیش کئے گئے مسائل اور مطالبات پر مناسب کاررِوائی کی یقین دہانی کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ کشتواڑ کے سابق فوجیوں کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔وفد کے اَرکان نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے جن میں ضلع سینک ویلفیئر آفس کا قیام اور کشتواڑ کے لئے وقف سابق فوجی کنٹری بیوٹری ہیلتھ سکیم شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو بات چیت کے دوران پیش کئے گئے مسائل اور مطالبات پر مناسب کاررِوائی کی یقین دہانی کی۔اِس موقعہ پر سابق وزیر سنیل شرما بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا