کشتواڑ کے جل شکتی محکمہ میں خدمات انجام دینے والے پانچ ملازمین سبکدوش

0
0

سبکدوشی پرنالی درمنی میں شاندارالوداعی تقریب منعقد ہوئی ،ملازمین کی خدمات کی سراہنا کی
عاشق حسین وانی
بونجواہ // کشتواڑ ضلع کے علاقہ بونجواہ سے جل شکتی محکمہ میں کام کرنے والے چار مستقل ملازمین جے ای مشتاق احمد کین،سپروائزر مشتاق احمد میر ، سپروائزر غلام حسن شیخ ، منظور احمد صابونی، اور ایک ایچ آر ورکر شبیر احمد شیخ اپنی ملازمت کی مدت مکمل کر کے سبکدوش ہوئے۔ اتوار کے روز ان کی نالی درمنی میں شاندار سبکدوش کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر جل شکتی محکمہ کے سب ڈویژن ٹھاٹری کے اے ڈبل ای ، اے ای ، جے ای بونجواہ میں جل شکتی میں کام کرنے والے سارے ملازمین اور مقامی عوام نے بڑھ چڑھ کر شرکت کرکے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے آج تک کے کام کی کافی تعریف کی ۔ اس موقع پر ایچ آر ورکرز نے افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ سرکار کا ملازم اہوتے ہوئے بھی خالی ہاتھ اپنے گھر جارہا ہوں ، لیکن امید ہے آنے والے وقت میں جو دوسرے ملازم سبکدوشی کے قریب ہیں ، وہ اس بات کا افسوس نہ کریں گے اور امید ہے تب تک ایچ آر ورکرز کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔وہیں سبکدوش ہونے والے ملازمین نے جہاں اپنے ملازمین اور عوام کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا وہیں اپنے ملازمین سے الوداعی کا بھی بے حد افسوس کیا۔ مزید اے ڈبل ای نے اپنے بیان میں بتایا کہ جس طرح سے علاقہ کے ملازمین نے آج تک مقامی جے ای کے ساتھ مل کر علاقے کی بہبودی کے لیے کام کیا اسی طرح سے لگن محنت اور تال میل کے ساتھ بھی آج کے بعد کے جے ای سے کام کر کے علاقے کے لوگوں کو آسانی پیدا کریں گے۔اور جو جل جیون میشن ہے اس کو کامیاب کرنے کی ہر ممکن اور مکمل کو شیش جاری رکھیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا