کشتواڑ کے بونجواہ میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی گئی

0
0

اسکولی طلباءاور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر ریلی میں شرکت کی
عاشق حسین وانی
بونجواہضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک زبردست ترنگا ریلی حب الوطن کے جوش و جزبے کے ساتھ نکالی گئی جس میں ، نائب تحصیلدار نالی، نائب تحصیلدار پتنازی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بونجواہ، پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول بنون ،چوکی آفیسر جوالاپور ، کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، ملازمین، اسکولوں کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلباءنے بڑے ہی جوش و خروش سے ریلی میں شرکت کی ، ریلی کے اختتام پذیر پر پرنسپل ہائر سیکنڈی سکول بنون، نائب تحصیلدار نالی بونجواہ اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بونجواہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترنگا ریلی اور یوم آزادی سے پہلے تمام مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ،اور ریلی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ، یہ ترنگا ریلی آمین اکیڈمی جولاپور سے شروع ہو کر ہائر سیکنڈی سکول بنون پہنچی ویہاں سے سے ہائر سیکنڈری سکول بنون کے بچوں اور دیگر اطراف کے اسکولوں کے بچوں تحصیل لیول کی تمام انتظامیہ اور کڑی سکیورٹی کے ساتھ بی ڈی او آفس اور مرکزی جامعہ مسجد نالی کے ساتھ ہوتی ہوئی مین مارکیٹ نالی سے گزرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر بونجواہ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر ہر گھر ترنگا لگانا ، ایک درخت شہدوں کے نام لگانا ، سوچھتا پکواڑہ کے تحت اپنے اس پاس صاف ستھرہ رکھنا ،اور نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ہر گاوں ہر پنچایت کو نشہ سے پاک کرنا، ریلی میں عوام بونجواہ کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں بچیوں نے بڑ چھڑ کر ریلی میں حصہ لے کر ہر گھر ترنگا لگانے کا عزم کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا